جڑانوالہ میں باہمن چک کے قریب ٹریلر اور ٹرک خوفناک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ تصادم میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر اور ٹرک کھائی میں جاگرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 12سالہ بچہ جاں بحق اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد کے قریب کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثیمیں 12سال کا بچہ جاں بحق اور 2 لڑکے زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جان بحق اور زخمی تینوں لڑکوں کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی، ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات میں کچرا اٹھانے والا ٹرک سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
حادثے میں زخمی نوجوان نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکندر گوٹھ سیہم تینوں موٹر سائیکل پر فیکٹری جا رہے تھے کہ سہراب گوٹھ سمن آباد کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرک نے پیچھے سے آکر ٹکر ماری، جس سے حادثہ پیش آیا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شفیق موڑ کے قریب تینوں لڑکے ایمبرائڈری فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔
خیال رہے کراچی میں 135 روز میں ٹریفک حادثات میں 114 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 24، ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 اور واٹرٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 ہوگئی ہے۔
کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
منی ٹکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہے۔