منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پب جی گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالہ: صوبہ پنجاب کے ضلع جڑانوالہ میں پب جی گیم کھیلنے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، کاشف کو ذہنی توازن بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود اسلام پورہ میں پب جی گیم نوجوان کی جان لے گیا، کاشف چھ ماہ سے پب جی کھیل رہا تھا ، گیم کی آخری اسٹیج ہارنے پر مبینہ طور پر ذہنی مریض بن گیا تھا۔

نوجوان کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا بعدازاں حالت نازک ہونے پر فیصل آباد ریفر کردیا گیا تھا جہاں آج وہ دم توڑ گیا، نوجوان بیٹے کے انتقال پر والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

- Advertisement -

تحیصل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالا کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کا کہنا تھا کہ کاشف نامی نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، نوجوان گیم ہارنے سےذہنی دباؤ کا شکار ہوا ۔

یہ پڑھیں:  آن لائن گیم پب جی کھیلنے کا شوق ، ایک اور نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور میں 18 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔

خیال رہے کہ لاہور میں اس سے قبل بھی تین نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں