بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

امریکی گلوکار پاکستان میں پسند کی جانے والی مٹھائی بنانے کے ماہر نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکی گلوکار نے مٹھائی بنانے کی مہارت دکھا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

امریکی گلوکار جیسن ڈی رولو نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایشیا اور بالخصوص پاکستان میں‌ پسند کی جانے والی مٹھائی جلیبی بنارہے ہیں۔

انہوں نے جلیبی بنانے کی ترکیب اور طریقہ مداحوں کے ساتھ شیئر کی، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ فلم کا اسی سے متعلق گانا چل رہا تھا۔

اُن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ 48 گھنٹوں میں اسے 72 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا جبکہ دس لاکھ نے پسند بھی کیا۔

@jasonderuloFor those of you still wondering what a Jalebi is ##jalebibaby @khansaab_oc ##millimeals

♬ Jalebi Baby – Official – Tesher & Jason Derulo

جیسن ڈی کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک کے علاوہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نہ صرف حیران ہوئے بلکہ انہوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جیسن ڈی رولو کو جلیبی بناتے دیکھوں گی‘۔

ایک اور خاتون پرستار نے لکھا کہ ’جیسن نے بہت اچھی جلیبی بنائی، اب میرا بھی جلیبی کھانے کا دل چاہ رہا ہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں