بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

قومی ہیڈ کوچ نے اسپنر ابرار احمد سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان قومی اسپنر ابرار احمد کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پنڈی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ اب تک سیریز میں انگلینڈ نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے تاہم پندی ٹیسٹ کے لیے ہماری تیاری بھی بہت اچھی ہے۔

جیشن گلیسپی نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو پریشر سے دور رکھا جائے تاکہ اس کے دباؤ میں ان کی میدان میں پرفارمنس متاثر نہ ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملتان میں دوسرا ٹیسٹ بہت اچھا کھیلا اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد جو تبدیلیاں کیں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

قومی ہیڈ کوچ نے اسپنر ابرار احمد کی صحت سے متعلق کہا کہ اس حوالے سے ان کے پاس کوئی اپ ڈیٹ نہیں تاہم امید ہے کہ وہ بہتر ری ہیب کر رہے ہوں گے۔

واضح رہے کہ ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بخار میں مبتلا ہونے کے بعد میچ مکمل نہیں کھیل پائے تھے اور دوسرے ٹیسٹ میں ان کی جگہ ساجد خان کو شامل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں