ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان کو ’بکواس‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے پاکستان کی ٹیم سے متعلق بیان کو ’بکواس‘ قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے اس بیان کو بکواس قرار دیا ہے جس میں گواسکر نے کہا تھا کہ بھارت کی بی اور سی ٹیم بھی پاکستان کو شکست دے سکتی ہیں۔

سنیل گواسکر کا یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔

تاہم اب گواسکر کے اس بیان پر گلیسپی نے کہا کہ کسی کے لیے یہ سوچنا بالکل ’بکواس‘ ہے کہ بھارت کی بی ٹیم پاکستان کو شکست دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سنیل گواسکر کے کچھ تبصرے دیکھے جن میں سنیل گواسکر نے کہا بھارت کی بی ٹیم یا بھارت کی سی ٹیم پاکستان کی ٹاپ ٹیم کو ہرائے گی یہ بکواس ہے، بالکل بکواس ہے، اگر پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے اور انہیں گروم کرے تو وہ کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحیح ٹیلنٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

گلیسپی نے کہا کہ انتظامیہ کو باقاعدہ مثبت نتائج دیکھنے کے لیے صحیح کھلاڑیوں کو چننے اور ان کے ساتھ قائم رہنے کی ضرورت ہے۔

جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کوچز کو موقع دینا چاہیے تاکہ اچھے نتائج آسکیں نہیں تو نتیجہ ایسا ہی رہےگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جیسن گلیسپی نے ایک بیان میں پاکستان کے موجودہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں