انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے ون ڈے کا سب سے بڑا 499 رنز کا ہدف نیدرلینڈز کو دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو ون ڈے کا سب سے بڑا 499 رنز کا ہدف دے دیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے فل سالٹ، ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے سنچریاں اسکور کیں، تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 122، 125 اور 152 رنز کی اننگز کھیلی۔
Jason Roy bowled through the gate by his cousin, Shane Snater 😳 #NEDvENG pic.twitter.com/sWPEzCbL0v
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 17, 2022
جہاں انگلش کھلاڑیوں کا بلا رنز اگل رہا تھا وہیں جیسن روئے لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور اپنے ہی کزن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔
انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش بلے باز جیسن روئے کو بولڈ کرنے والے نیدر لینڈز کے فاسٹ بولر شین اسنیٹر ان کے کزن ہیں۔
شین اسنیٹر نے جب جیسن روئے کو بولڈ کیا تو کمنٹیٹر نے بھی ازراہ مذاق کہا کہ ’یہ گھریلو معاملہ ہے‘۔