کارڈف: ورلڈکپ 2019 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے نے سنچری مکمل کرنے کے لیے رن لیا تو اُن کی ٹکر سے امپائر معمولی زخمی ہوگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا 12واں میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین کارڈف کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں انگلش بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کر کے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے مشکل ہدف دیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے، یوں انگلش ٹیم نے مسلسل 7 میچوں میں 300 رنز سے زائد اسکور کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے دیے جانے والے پہاڑ جیسے ہدف کا سہرا جیسن رائے کے سر جاتا ہے جنہوں نے 153 رنز کی اننگز کھیلی انہوں نے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔
Great century by Roy against Bangladesh 🇧🇩 #ENGvBAN courtesy video @StarSportsIndia pic.twitter.com/JWzY45gvnJ
— Rashid Latif راشدلطیف 🇵🇰 राशिद लतीफ़ (@iRashidLatif) June 8, 2019
جیسن رائے سنچری مکمل کرنے کے لیے رن بھاگے تو وہ گیند کی طرف دیکھ رہے تھے اس دوران باؤلنگ اینڈ پر کھڑے امپائر بھی بلے باز کو نہ دیکھ سکے اور دونوں کی زور دار ٹکر ہوگئی جس کے بعد امپائر زمین پر گر گئے۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر جوئل ولسن کے زمین پر گر ے جس کے بعد جیسن رائے نے انہیں اٹھا کر بٹھایا جس کے بعد فیلڈنگ کرنے والی سائیڈ بھی آگئی اور پھر ڈاکٹرز کو اسٹیڈیم میں آنا پڑا، میچ کو کچھ دیر روکا گیا اور امپائر اپنی مسکراہٹ کے ساتھ دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر آئے پھر میچ شروع کیا گیا۔
An unusual way to celebrate 100 for Jason Roy! We’re glad umpire Joel Wilson is on his feet again and smiling! 😅 #CWC19 | #ENGvBAN pic.twitter.com/pCAvhzc1Px
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 8, 2019