آسٹریلیا کے سابق کرکٹر سائمن کیچ نے کہا ہے کہ روہت شرما کے مقابلے میں جسپریت بمراہ نے بحیثیت کپتان بولرز کو بہتر انداز میں استعمال کیا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کینگرو بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے باقاعدہ کپتان روہت شرما کو زیادہ فعال ہونے کی ضرورت ہے، برسبین میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں انھیں ایک کپتان کی حیثیت سے زیادہ مستعدی دکھانا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ جب آپ دونوں نتائج کا موازنہ کرتے ہیں، ظاہر ہے پرتھ میں، روہت شرما نہیں کھیل رہے تھے اور میں نے سوچا بمراہ کی کپتانی کیسی ہوگی اور خاص طور پر وہ بولر ہیں۔
جسپریت بمراہ نے کپتان کے طور پر گیند بازوں کا استعمال جس طرح کیا وہ اس سے کہیں زیادہ بہتر تھا جو ہم نے ایڈیلیڈ میں روہت کی کپتانی میں دیکھا تھا۔
سائمن نے کہا کہ پرتھ میں 1 دن کے آخر میں جب آسٹریلیا 7/67 پر تھا تو بھارت نے آسٹریلیا پر حملہ کیا اور بہت زیادہ بھر پور اور سیدھی لینتھ پر بولنگ کی تھی۔
خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے جسپریت بمراہ کی کپتانی میں فتح حاصل کی تھی جب کہ روہت شرما کی کپتانی میں ایڈیلیڈ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔