اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

انجری کا شکار جسپریت بمراہ کو این بشپ کا اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ایان بشپ نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو قیمتی مشورہ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسپریت بمراہ کمر کی انجری کے باعث بھارتی ٹیم سے باہر ہیں، ابھی تک وہ مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں ان کی شرکت غیر یقینی کا شکار ہے۔

بھارتی فاسٹ بولر کی انجری کی نوعیت کے پیش نظر کپتان روہت شرما بھی کچھ کہنے سے گریزاں ہیں ایسی صورت حال میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بولر ایان بشب نے بمراہ کو قیمتی مشورہ دیا ہے۔

- Advertisement -

ایان بشپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘انہیں نہیں لگتا کہ فاسٹ باؤلرز کے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کی کوئی ترکیب موجود ہے۔ کیونکہ ہم ان کھلاڑیوں کے دماغ اور جسم کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ اس کا فیصلہ کھلاڑی کو خود اور بورڈ کو کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بمراہ اس وقت کمر کی انجری سے نبردآزما ہیں اب اسے اپنا کیرئیر برقرار رکھنے کے لئے بولنگ ایکشن تبدیل کرنا ہوگا ، یہ مشکل ضرور ہے۔

ایان بشپ نے بھارتی بورڈ کو بھی مشورہ دیا کہ مزید انجری سے بچانے کے لئے بمراہ کو صرف منتخب ٹورنامنٹ میں کھلائیں۔

یاد رہے کہ بمراہ نے کمر میں درد کی وجہ سے گذشتہ برس ستمبر سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے، ان کے لیے رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکل ہے۔

انتیس سالہ بمراہ گزشتہ ماہ مارچ میں نیوزی لینڈ میں کمر کی سرجری ہوئی تھیم اب وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بمراہ کو منفرد ایکشن کا حامل بولر قرار دیا ہے لیکن اس سے اس کی کمر پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر زخمی ہو جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں