بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارتی فاسٹ بولر نے ٹی وی اینکر سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے ٹی وی اینکر سنجنا گنیسن سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا ٹی وی اینکر سنجنا گنیسن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بمرا کو ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

جسپرت بمرا نے شادی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ہم نے مل کر محبت سے بھرپور نئے سفر کا آغاز کیا ہے، آج کا دن ہماری زندگی کا خوشگوار دن ہے۔

فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’یہ خبر آپ کے ساتھ شیئر ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔‘

واضح رہے کہ جسپریت بمرا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن چوتھے میچ سے قبل ہی وہ شادی کے لیے رخصت لے کر چلے گئے تھے۔

ان کی اہلیہ سنجنا گنیسن اسپورٹس کے متعدد شوز کی میزبانی کرچکی ہیں، ٹی وی اینکر سنجنا نے حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکٹہ نائٹ رائیڈرز کے شوز کی میزبانی کی تھی جبکہ وہ بھارتی ٹیم کی میچ سے قبل اور بعد میں کارکردگی پر بھی شوز کرتی رہی ہیں۔

سنجنا گنیسن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا لیکن بعدازاں وہ ٹی وی اینکر بن گئیں، وہ 2019 میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں آفیشل براڈ کاسٹر بھی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں