لاہور: بیساکھی میلے میں شرکت کےلیے پاکستان آنے والے 1500 سے زائد سکھ یاتری دوخصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق پڑوسی ملک بھارت سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتری جو بارہ اپریل کو پاکستان پہنچے اور گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہونے والے تین روزہ بیساکھی میلے میں شرکت کی۔
سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں ننکانہ صاحب اور ایمن آباد بھی لے جایا گیا۔پندرہ سو سےزائد مرد وخواتین سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں میں لاہور ریلوے اسٹیشن لایاگیا۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز کے علاوہ رینجرز کے جوان بھی بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے تھے۔
یاتری سمجھوتہ ایکسپریس کی دو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے روانہ ہوئےجنہیں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے صدیق الفاروق نے تحائف دے کر رخصت کیا۔
بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بے پناہ سہولیات فراہم کی گئیں۔
واضح رہےکہ تین روزہ بیساکھی میلے میں بھارت کےعلاوہ امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورسوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں نے بھی شرکت کی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں