تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

جاتی امرا غیر قانونی قبضہ کیس، دعویٰ مسترد

لاہور کی سول کورٹ نے شریف فیملی کیخلاف جاتی امرا میں 4 ہزار کینال اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیس میں دعویٰ مسترد کردیا۔

لاہور کی سول کورٹ میں شریف فیملی کیخلاف جاتی امرامیں 4 ہزار کنال اراضی غیر قانونی قبضہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے دعویٰ تاخیر سے دائر ہونے کی بنیاد پر مسترد کردیا۔

عدالت نے مدعی سے استفسار کیا کہ مدعی کے دادا نے اپنی زندگی ہی میں کیوں قانون کے مطابق اپنا حصہ نہیں لیا، عدالت زیادہ وقت گزرنے کی بنا پر اسے ناقابل سماعت قرار دیتی ہے اور دعویٰ کو مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے شریف فیملی کیخلاف جاتی امرا میں 4 ہزار کینال اراضی غیر قانونی قبضہ کیس میں شہباز شریف اور مریم نواز کو فریق بنایا گیا تھا۔۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ شریف فیملی نے جاتی امرا میں ہماری 4 ہزار کنال زمین پرغیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -