بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

جاوید اختر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکر نے کیا پوسٹ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

 ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکر نے جاوید اختر کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا جس کے بعد بھارتی نغمہ نگار کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ بھی جاری کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ہیکر نے جاوید اختر کے اکاؤنٹ سے سے  اولمپکس 2024 میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم کے بارے میں پوسٹ شیئر کی۔

- Advertisement -

جاوید اختر کے اکاؤنٹ سے بھارتی ٹیم سے متعلق کی گئی پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے، تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

جاوید اختر نے اپنا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز سے واپس حاصل کرنے کے بعد پیغام میں بتایا کہ ’ کسی نے میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ میرے ایکس اکاؤنٹ سے اولمپکس میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم سے متعلق ایک پوسٹ جاری کی گئی تھی، میرا اُس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ پوسٹ میں نے نہیں بلکہ ہیکرز نے میرے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں