اسلام آباد: سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے اتوارکو لاہور جائیں گے، انہوں نے کہا کہ میں کسی ٹیم کا سپورٹر نہیں ہوں، پاکستانی ہونے کے ناطے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بعد سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان سپرلیگ فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے.
مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل عوام کے ساتھ مل کر دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا، شیخ رشید
جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے اتوارکو لاہورجاؤں گا ، میرے لئے یہ بات باعثِ مسرت ہے، کیونکہ پی سی ایل کا فائنل پاکستان میں ہونا عالمی کرکٹ کی بحالی کی طرف بڑا قدم ہے.
مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ کوئی ایک ٹیم نہیں ہے نہ ہی میں کسی کا سپورٹر ہوں، پاکستانی ہونے کے ناطے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کو بھی پی ایس ایل کے میچ کا دعوت نامہ مل گیا ہے، مراد علی شاہ کو یہ دعوت نامہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دیا گیا ہے۔