بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان نے شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنی میں لگایا، جاوید ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیئر ساست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا پیسہ آف شور کمپنی میں انویسٹ کیا، تاہم عمران خان نے پیسہ آف شورکمپنی میں لگانے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کرپشن کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنی میں لگایا، عمران خان نے پیسہ آف شور میں لگانے کی تفصیلات نہیں دیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا آپ اس کا دفاع کریں اور عمران خان کے کہنے پرخواجہ آصف کی بے عزتی کی، خواجہ آصف کی بے عزتی کرنے پر شرمندہ ہوں، عمران خان مجھے بلائیں اور میڈیا کے سامنے بیٹھ کر بات کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک لفظ کاذمہ دارہوں، سزا بھی بھگتنے کو تیارہوں، اگرعمران خان میں ہمت ہے تومجھے بلائیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ خدشہ ہوا تھا اس لئے دھرنے سے الگ تھا، 126 دن کیوں بیٹھے رہے، پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، جتنی باتیں میں نے کی ہیں وہ سب عمران خان سے سن کرکی ہیں ، مسلم لیگ ن سے کوئی واسطہ اور رابطہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں