منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

’فیض حمید تنہا نہیں تھا قمر باجوہ بھی ساتھ تھا، ٹرائل ہونا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ فیض حمید تنہا نہیں تھا قمر باجوہ بھی ساتھ تھا ٹرائل ہونا چاہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ مینڈیٹ نہیں ملا حکومت نہیں بنانی چاہیے، مالیاتی اداروں سے ڈیل کرنے کے لیے ارینجمنٹ کی گئی تھی، مالیاتی اداروں سے ڈیل کرنے کے لیے ارینجمنٹ کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے سےانکار کردیا تھا اس  لیے ارینجمنٹ  کی گئی، ملک کی خاطر ن لیگ نے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل کے لیے سیاسی حکومت ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

جاوید لطیف کے مطابق فارم 47 کی حکومت جس کو کہا جاتا ہے اس کی حقیقت ساری یہ ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے لیے جدوجہد کی تکالیف برداشت کیں، ایک ادارے نے خود احتسابی شروع کی اچھی بات ہے مگر مکمل خود احتسابی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ادارے بھی خود احتسابی شروع کریں تو نواز شریف کو بولتا دیکھیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 2018 کے بعد ہماری جماعت سے کچھ لوگ سہولت کاری کے لیے ملتے رہے، میں نے کہا تھا یہ سہولت کاری کرنے والے مفاہمت پرست نہیں، مفاہمت پرست کا کہنے پر میری جماعت نے مجھے نوٹس بھی دیا تھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست کو 9 مئی کا انصاف مل گیا ہے تو ٹرائل سوال عدالت میں ہونا چاہیے، 9 مئی کا انصاف ملنے میں کوئی رکاوٹ ہے تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے، دہشت گردوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے تو 9 مئی کا والوں کا کیوں نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں