تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے؟ ن لیگی رہنما کا انکشاف

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں صوبوں کے الیکشن شیڈول کے ساتھ نوازشریف واپسی کااعلان کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صوبوں کے الیکشن شیڈول کے ساتھ نوازشریف واپسی کااعلان کریں گے جب کہ مریم نواز واپس آکر وہیں سے شروع کریں گی جہاں سے چھوڑا تھا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2017 میں کسی کی خواہش پر نواز شریف کو ہٹایا گیا لیکن نواز شریف نے اپنے ساتھ نا انصافیوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کی بات کی ہے۔ نواز شریف کی ریاست کیلیے قربانیوں کو ضائع کیا گیا۔ نواز شریف اب قربانی نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اقبال جرم کیا انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔ ہمیں کسی نے استعمال نہیں کیا ہم نے خود قربانی دی۔ ہم بتائیں گے کہ ہم کیوں قومی مفاد میں خاموش رہتے ہیں۔ اب قومی مفاد اسی میں ہے کہ سارے حقائق بتا کر الیکشن میں جائیں۔ ہم مشکل فیصلے ریاست کو واپس پٹری پر لانے کے لیے کر رہے ہیں لیکن آج ہماری قربانیوں سے بھی ملک نہیں چل رہا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ ان افراد کو نشانہ بنایا جو طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ عمران خان، قمر جاوید باجوہ اور آصف سعید اب اتحادی ہیں

Comments