پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

حکومت کیوں نہیں کہتی بانی پی ٹی آئی کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ہے: جاوید لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کیوں نہیں کہتے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ہے۔

جاوید لطیف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جب ماشل لا لگتا ہے تو کسی کو جمہوریت یاد نہیں آتی، آج کے دن ایک قومی لیڈر شہید ہوئیں اس وقت کسی کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے۔

میاں جاوید لطیف کہتے ہیں حکومت کیوں نہیں کہتی کہ بانئ پی ٹی آئی کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ہے، ہم کسی قسم کے بین الاقوامی دباؤ میں نہیں آئیں گے، دباؤ میں کچھ کیا گیا تو قوم کھڑی اُٹھ کھڑی ہوگی۔

- Advertisement -

عمران خان سے متعلق خبریں

انہوں نے کہا کہ قوم کو فیض حمید کی گرفتاری کی وجہ بتانی چاہیے، قوم کو بتائیں انہیں ہاؤسنگ سوسائٹی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا، فیض حمید نے ادارے کے اندر بغاوت کی کوشش کی جو ناکام ہوئی، ایسی سازش کسی اور ملک میں ہوتی تو گولی سے اڑا دیا جاتا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ آج کے حالات میں پورا سچ نہیں بولا جا رہا، آج پورا سچ نہیں بولیں گے تو قوم قوم نہیں بن سکے گی، ایک لابنگ فورم ہائر کرکے ریاست کے خلاف لابنگ کی جارہی ہے، ریاست کی لابنگ دنیا میں کیس پیش کرنےکیلئےکمزور نظر آ رہی ہو۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 9، 10 مئی کسی اور جگہ ہوتا تو راتوں رات عدالتیں لگ جاتی، نو مئی کرنے والے بغاوت کرنے کے منصوبہ ساز تھے اور فیض حمید منصوبہ بندی کا حصہ تھے اس ماسٹر مائنڈ کے ساتھ تھے جس نے ناکام بغاوت کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں