ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

یہ حکومت ہماری بنائی ہوئی نہیں ہے، ہمارے سرتھوپ دی گئی ہے، جاوید لطیف کا تہلکہ‌ خیز بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ہماری بنائی ہوئی نہیں ہے،ہمارے سرتھوپ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارابیانیہ تھاآئین وقانون پرعمل کرکےدیکھ لیں ملک ترقی کرجائےگا، عدم اعتمادایک ماحول بنایاگیاتھا،ذرائع ابلاغ کاپورااستعمال بھی تھا، ذرائع ابلاغ ان کے کنٹرول میں ہے، جس ریاست سے ہوتی ہے۔

جاوید لطیف نے بتایا کہ عدم اعتمادکےوقت بھی کہتاتھاکہ اس جماعت کوکچھ ماہ مزیدرہنےدیں،یہ جماعت عوام میں ختم ہی ہوجائےگی، کہتا تھا وہ قوتیں جوپاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں انہیں نیامہرانہیں ملےگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاناماکی آڑمیں ایجنڈاتھاکہ نوازشریف کواقتدارسےالگ کرناہے، پاناماکاایجنڈایہ ہی تھاجس میں ہمارےدوست ممالک بھی شامل تھے، ایجنڈے میں وہ قوتیں بھی شامل تھیں جو چین کی سرمایہ کاری نہیں چاہتےتھے،جاویدلطیف

ن لیگی رہنما نے کہا کہ جب دواسلامی ممالک کاجھگڑاتھااوروہ سمجھتےتھےکہ ہم مداخلت کریں، نوازشریف نےایک قراردادپاس کرائی تھی کہ ہم مداخلت نہیں کریں گے، ایجنڈےمیں وہ قوتیں بھی شامل تھیں جواس قراردادکیخلاف تھیں۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ یہ حکومت ہماری بنائی ہوئی نہیں ہے،ہمارےسرتھوپ دی گئی ہے، حکومت بنانےکیلئےہمیں ٹریپ کیاگیاہے، 18ماہ کی قربانی رائیگاں جاتےدیکھ کریہ حکومت ہم نےلی ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ہم سے زبردستی حکومت بنوائی گئی ہے،ہم مرکزمیں حکومت نہیں چاہتےتھے، 18ماہ کی حکومت جس طرح دیدی گئی تھی اسی طرح یہ حکومت بھی دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،آئی ایم ایف سےنہ توڑٹی توآج نیامعاہدہ کرنےکی ضرورت نہ تھی، تحقیقات کرکےعوام کوبتاناچاہیےسخت شرائط پرآئی ایم ایف سےمعاہدےکیوں کیےجارہےہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی کی جس طرح حمایت تھی، 2013میں ہماری ہوتی توصورتحال تبدیل ہوتی، پی ٹی آئی کوڈیل ملی ہوئی ہےاورڈھیل یہ چاہتے ہیں۔

انھوں نے سوال کیا کہ ریاست بتادے2014میں بانی پی ٹی آئی کودھرنےکیلئےکس نےکہاتھا، بانی پی ٹی آئی کوکس کے فنڈز روکنے کیلئے کہا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی پہلےبھی عالمی ایجنڈالےکرپاکستان آیاتھا، ان کا مقصدچینی سرمایہ کاری روکنااورملک میں انتشارپھیلاناتھا

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کرنے والوں کوایک سال بعدبھی سزانہیں دی گئی توکس نےروکاہواہے، پاکستان میں190ملین پاؤنڈکھاناجرم ہے یا نہیں، پاکستان میں کسی اورکوسائفرسائفرکرتےدیکھاہےیانہیں، کےپی میں وزیراعلیٰ خودجاکربجلی کاسوئچ آن کرتاہےاورریاست کچھ نہیں کرتی، کسی اورصوبےکاوزیراعلیٰ ایسی حرکت کرتاتوپھرآپ دیکھتےاس کیساتھ کیاہوتا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارےپرمقدمات بنتےثبوت ہونےکےبغیرہی سزادےدی جاتی تھی، یہاں تو190ملین پاؤنڈکھاگئےاورکوئی کسی کو سزا دینے کو تیار ہی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں