کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے پیچھے جدوجہد اورعشق کارفرما ہے.
ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ پاکستان نہ ہوتا، تو میں آج کسی ہندوکامنشی ہوتا.
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دیا، اس کے پیچھے عشق کا جذبہ تھا، ہمارے بزرگو ں نے پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دیں.
انھوں نے مزید کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں، اللہ نے ہمیں پاکستان عطا کیا، ہم اس پاکستان کےساتھ کیا کر رہے ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا، ہمیں اس ملک کی قدرکرنی چاہیے، آئیں پاکستان سے عشق کرنا سیکھیں.
مزید پڑھیں: شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل منتقل کیا جائے: چیف جسٹس برہم
انھوں نے کہا کہ جب کسی چیز سےعشق کرلیں، تواس کےعشق میں فنا ہوجاتے ہیں، پاکستان کو ایک ماں کی طرح دیکھیں، اس کی قدر کریں.
چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری پہلی اور آخری محبت پاکستان ہے، پاکستان میں پانی کم ہوتا جارہا ہے، ملک کی ترقی کے لئےہم سب کو حصہ ڈالنا ہوگا.
جاوید میاں داد کا ڈیم فنڈ میں بڑا عطیہ
آج پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ڈیم فنڈ میں 2 لاکھ روپے کی رقم جمع کرائی.
اس موقع پر لیجنڈ کرکٹر نے عمران خان کے دستخط شدہ 92 ورلڈکپ کی گیند بھی نیلامی کے لئے پیش کی.