تازہ ترین

انڈیا کو پاکستان نہیں آنا تو بھاڑ میں جائے، جاوید میانداد

قومی کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 2023 کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) پر سخت تنقید کی ہے۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی کے حالیہ اجلاس میں کہا کہ بھارتی ٹیم کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کا سفر کرنے کے لیے ‘بھارتی حکومت سے کلیئرنس’ نہیں ملے گی۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

ایشیا کپ، نجم سیٹھی کے دوٹوک جواب پر بھارتی مؤقف بھی سامنے آگیا

تاہم اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں نے تو پہلے بھی کہا تھا اگر بھارتی ٹیم نے پاکستان نہیں آنا تو بھاڑ میں جائے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ یہ کام آئی سی سی کا ہے، اگر یہ کام آئی سی سی نہیں کرسکتی تو اس میں گورنر باڈی کا کوئی کام نہیں، تمام ممالک کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے، آئی سی سی کو اس پر ایکشن لینا چاہیے‘۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کتنی ہی مضبوط ٹیم ہو، اگر وہ نہیں آنا چاہتی تو ٹھیک ہے، کسی نے ٹھیکا نہیں لیا ہوا، بھارت اگر کچھ ہے تو وہ اپنے لیے ہوگا، ہمارے لیے یا دنیا کے لیے سب کی طرح ایک ممالک کی طرح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارت ہمارے نظر میں کچھ بھی نہیں، اگر کچھ ہے تو آئیں ہمارے ساتھ کھیلں، بھاگتے کیوں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہاں آنے کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ، ان سے ہار برداشت نہیں ہوتی، پھر وہ اگر ہار کے اپنے ملک جائے تو بھی ان کے لیے ہی مصیبت ہوگی، اس لیے وہ آنا ہی نہیں چاہتے۔

Comments

- Advertisement -