اشتہار

جاوید میانداد کا اپنی صحت سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈ کرکٹر و سابق کپتان جاوید میانداد کا اپنی صحت سے متعلق اہم بیان آگیا۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ میری خرابی صحت کی خبر ہر طرف پھیل گئی ہے میری طبیعت اب بہتر ہے اور چاہنے والے پریشان نہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سر میں درد کی وجہ سے چیک اپ کیلئے آیا تھا اپنےچاہنے والوں سے کہوں گاپریشانی کی کوئی بات نہیں۔

- Advertisement -

سابق کپتان جنہیں کچھ دیر بعد موٹر وے کے پروگرام میں شرکت کرنا تھا ان کی طبیت اچانک ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں موٹر وے پولیس نے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز نے جاوید میانداد کا طبی معائنہ کیا جب کہ اطلاع ملتے ہی سابق کپتان کے اہل خانہ اور مداحوں اسپتال پہنچ گئی ہے۔ اسپتال میں موٹر وے پولیس کی ٹیم بھی جاوید میانداد کے ہمراہ موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں