بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جاوید شیخ نے پہلی محبت سے متعلق بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنی پہلی محبت سے متعلق لب کشائی کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے شرکت کی اور میزبان محب مرزا کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

محب مرزا نے جاوید شیخ سے پوچھا کہ پہلی محبت اسکول میں ہوئی تھی؟

جاوید شیخ نے بتایا کہ ’اسکول میں نہیں پہلی محبت محلے میں ہوئی تھی۔‘ میزبان نے کہا کہ سچ بات ہے تو کچھ سکھا دیں۔‘ بہروز سبزواری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا آپ اس عمر میں کیا پہلی محبت کرو گے۔‘

جاوید شیخ نے کہا کہ یہ سکھانے والی بات نہیں ہے ہر بچہ جب اس عمر میں آتا ہے تو اس کو محبت ہوجاتی ہے، کسی کو لڑکی سے ہوتی ہے تو کسی کو استانی سے ہوجاتی ہے۔

بہروز سبزواری نے بتایا کہ جاوید شیخ نے کبھی بھی کسی خاتون کو خود اپروچ نہیں کیا، ایک بہت خوبصورت خاتون آئیں میں نے کہا جاوید خاتون آرہی ہیں۔ جاوید شیخ نے کہا کہ سیدھا بیٹھا رہے ابھی خود آئے گی۔‘

اداکار نے بتایا کہ دس سے پندرہ منٹ کے بعد وہ خاتون سلام کرتے ہوئے ہمارے پاس آگئیں۔

علاوہ ازیں جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے اور بہروز نے کبھی بھی کسی سے یہ نہیں کہا کہ شہروز، شہزاد یا مومل کو کسی پروجیکٹ میں کاسٹ کرلیں۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ اب تک انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس میں اپنے بیٹے شہزاد اور مومل کو ساتھ نہیں رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک فلم بنائی اس میں شہروز کو بطور ہیرو کاسٹ کیا لیکن شہزاد کو نہیں کیا کیونکہ کردار کے لیے موضوع شہروز ہی تھا۔

واضح رہے کہ بہروز سبزواری اور جاوید شیخ متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں