بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

‘پاک افواج نے طبیعت خوش کردی، فلمی دنیا میں رہنے والوں کو حقیقت پتا چلی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری اور جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے طبیعت خوش کردی، فلمی دنیا میں رہنے والوں کو حقیقت پتا چلی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کی فتح پر مبارک باد دیتا ہوں، پاک افواج زندہ باد، کیا کام کرکے دکھا دیا طبعیت خوش کردی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ فلمی دنیا میں رہتے ہیں ان کو حقیقت اب پتا چلی، پاک افواج نے بھارت کو بتا دیا کہ حقیقت کیا ہے، پاک افواج اور عوام نے بتا دیا وہ مضبوط اور مستحکم ہیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ قوم متحد ہوگئی ہے بھارت کو جواب دینا بہت ضروری تھا، بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھا لیکن بھرپور جواب ملا، بھارت کی پاکستان کو توڑنے کی منصوبہ بندی تھی جو ناکام ہوئی۔

’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ پر فلم بنانے کا عندیہ!

اداکار نے کہا کہ پاک فضائیہ، نیوی، بری فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، چین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی۔

زاہد احمد نے کہا کہ بھارت دعویٰ کررہا تھا کہ کراچی بندرگاہ تباہ کردیا ہے، بھارت دعویٰ کررہا تھا کہ لاہور بندرگاہ پر قبضہ کرلیا گیا ہے، ہمارا دشمن بھارت بہت ہی زیادہ کم ظرف اورجھوٹا ہے۔

گلوکار ساحر علی بگا نے کہا کہ بھارت کو شکست پر اب اس کے اندر سے سخت تنقید کا سامنا ہے، دشمن رات کی تاریکی میں حملہ کرتا ہے ہم دن میں تارے دکھاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں