پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جاوید شیخ نے بچپن کا دلچسپ قصہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے 13 سال کی عمر میں پیش آنے والا ایک دلچسپ قصہ سنایا ہے۔

اے آر وائی کے شو میں پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ بپچن میں ایکٹنگ کرنے کے لیے والد صاحب کے جیب سے 100 روپے نکالے تھے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں ہر عمر کے لوگوں کے ساتھ انہی کی طرح سے ملتا ہوں، اگر کوئی عمر دراز ہے تو ان سے اسی طرح ملتا اور اگر کوئی چھوٹا بچہ ہے تو ان سے ایک بچہ بن کے ملتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں بہت شریر بچہ تھا، میں راولپنڈی میں پیدا ہوا، وہاں کے لڑکے میلے کچلے تھے میں بھی انہی کے جیسا تھا، مجھے فلمیں دیکھنے کا شوق تھا، میں اسکول سے بھاگ کر فلمیں دیکھنے جاتا تھا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک دن جب میں 13 سال کا تھا تو ہم دوستوں کو خیال آیا کہ ایکٹنگ کرنی ہے، تو ہم نے سوچا یہاں سے لاہور جانے کے لیے پیسے نہیں تھے، میں نے اپنے ابا کے جیب سے 100 روپے نکالے تھے۔

پھر انہوں نے بتایا کہ اس 100 روپے کا کھلا کہا سے کروائیں جس کے لیے ہم نے 2 روپے کے 2 درجن لڈو خریدے، باقی کے 98 روپے جیب میں رکھ کے اسٹیسن کی جانب چل دیئے جہاں سے لاہور اسٹوڈیو پہنچے اور پھر یہی سے ایکٹنگ کا آغاز ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں