تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

جاوید شیخ کا لائیو شو میں کھڑے ہوکر قوی خان کو خراج عقیدت

سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اے آر وائی نیوز کے لائیو شو میں لیجنڈ اداکار محمد قوی خان کو کھڑے ہوکر خراج عقیدت پیش کیا۔

اے آر وائی نیوز کا پروگرام ہر لمحہ پرجوش جاری تھا کہ اسی دوران پاکستان کے لیجنڈ اداکار محمد قوی خان کے انتقال کی خبر آئی جس نے سب کو افسردہ کردیا۔ پروگرام میں سینیئر اداکار جاوید شیخ بھی شریک تھے جنہوں نے لائیو شو کے دوران کھڑے ہوکر ادکاری میں یکتا لیجنڈ قوی خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

جاوید شیخ نے اس موقع پر خوبصورت الفاظ میں اپنے سینیئر اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ باکمال اداکار اور باکمال شخصیت تھے۔ میں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا۔

سینیئر اداکار نے کہا کہ قوی خان اس شعبے میں آنے والے نئے اداکاوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ اداکار ہو یا انسان قوی خان جیسا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوی خان کی فلمیں دیکھ کر بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ دعا ہے کہ نئے ایکٹرز کو قوی خان جیسا بننے کی توفیق فرمائے۔ جاوید شیخ نے قوی خان کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار قوی خان گزشتہ شب کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی اور طویل عرصے سے علیل تھے۔

قوی خان کا فنی سفر نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنی اداکاری سے انمٹ نقوش چھوڑے۔

قوی خان پاکستان ٹیلی وژن کی پہلے اداکار تھے جنہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں 14 اگست 1980 کو ملا۔

بعد ازاں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔ محمد قوی خان پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے درجنوں فلموں میں بھی کام کیا اور 3 نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

ان کے مشہور ڈراموں میں اندھیرا اجالا ، فشار، لاہوری گیٹ، دو قدم دور تھے، مٹھی بھر مٹی، من چلے، میرے قاتل مرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، در شہوار، بیٹیاں، داستان نام سرفہرست ہیں۔

Comments