بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو ’کپور‘ جیسا قرار دینے پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار جاوید شیخ کا  اپنے خاندان کو بھارت کے ’کپور‘ خاندان جیسا قرار دینے پر رد عمل سامنے آگیا۔

پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اس نے سوال کیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی مومل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا۔

جس پر جاوید شیخ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میں کہتا ہوں ہاں ہم ہیں ’شیخ‘ فیملی، میرے خاندان کے 9 یا 10 لوگ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر وہ وہاں کا کپور خاندان ہے تو یہاں ہمارا ’شیخ‘ خاندان ہے۔

جاوید شیخ کہا کہ میں اور میرے بچے، بہروز سبزواری ان کا بیٹا اور بیوی بھی ہیں جب کہ سلیم شیخ اور ان کی 2 بیٹیاں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے کہا کہ میری شہرت کی وجہ سے میرے بیٹے شہزاد اور مومل شیخ بہت دباؤ رہا، اس انڈسٹری میں ایک نام ہے تو میرے بچوں سے بھی یہی توقع کی جاتی رہی ہے کہ وہ بھی اچھی اداکاری کریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو پاکستان کا کپور خاندان قرار دیا تھا، ہوسٹ نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا موازنہ کپور خاندان سے کیا جاتا ہے، جس پر مومل شیخ نے اتفاق کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں