منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میاں داد نے بابر اعظم کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے اہم مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میاں داد نے پاکستانی بلے باز اور کپتان کی بیٹنگ تکنیک کے معترف ہوگئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں داد نے بابر اعظم کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بابر اعظم کو کسی کی باتوں کے بجائے اپنے کھیل پر توجہ دینا چاہیے‘۔

انہوں نے بابر اعظم کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’بابر اعظم بہت اچھا بیٹسمین ہے اور اس نے اس بات کو ہر موقع پر ثابت بھی کیا ہے، اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا رہتا ہے‘۔

جاوید میاں داد نے کہا کہ ’کوئی بھی کھلاڑی کتنی تیاری کرلے مگر کرکٹ وقت کا (آن اسپاٹ) گیم ہے‘۔ لیجنڈری کرکٹر نے مزید کہا کہ ’میں اپنے زمانے میں جو کرتا تھا وہ آج کے کوچز کررہے ہیں،کوچ کا کام کھلاڑی کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے‘۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی گئی، جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کے بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے  نمبر پر پہنچ گئے۔ اُن کی درجہ بندی میں اضافے کی وجہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ 210 رنز بنانا تھی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون کی پوزیشن چھیننے کے بعد آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہوئے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں