اشتہار

نیزہ بازی ورلڈ کپ : پاکستان اور اردن نے کوالیفائی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور اردن نے نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا، کوالیفائنگ راؤنڈز میں تیسرے روز بھی پاکستان کی ٹیم نمبر ون پر رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم آف فور نے تمام ٹیموں کو پچھاڑ کر نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر کا پہلا راؤنڈ اپنے نام کرلیا، اردن دوسرے اور شام کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ سنگل مقابلوں میں اردن کا گھڑ سوار پہلے اور پاکستانی سوار دوسرے اور تیسرے نمبر رہا۔

صدر نیزہ بازی فیڈریشن سلطان محمد علی نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے پورے ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انشاء اللہ اس بار ورلڈ کپ بھی ہمارا ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر پاکستان میں پہلی بار ہورہے ہیں جس میں بیلاروس ، ایران ، شام اردن اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں