پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

میں بہت ’منہ پھٹ‘ ہوں، جویریہ عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کا کہنا ہے کہ میں بہت منہ پھٹ ہوں، غصہ آجائے تو گالیاں بھی دے دیتی ہوں۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ سب لوگ آپ کو اتنا منہ پھٹ کیوں بولتے ہیں؟ جویریہ عباسی نے کہا کہ ’کیونکہ میں منہ پھٹ ہوں۔‘

- Advertisement -

جویریہ عباسی نے کہا کہ میں بس کسی کا دل نہیں توڑنا چاہتی لیکن جتنا ہوسکتا ہے ایسا کچھ کرتی ہی نہیں ہوں کہ کوئی میرے سامنے آکر کھڑا ہوجائے، میں چاہتی ہوں کہ بارہ گھنٹے میرے خوش گزریں، دل میں کوئی بات نہیں رکھتی اور منہ پر بول دیتی ہوں۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میری زبان بھی کافی بری ہے جب مجھے غصہ آتا ہے تو گالیاں بھی دے دیتی ہوں، اس لیے بھی اندسٹری میں کافی بدنام ہوں سب مجھ سے بہت ڈرتے ہیں کیونکہ ان کو پتا ہے یہ کہیں پر بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جویریہ عباسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دیا تھا۔

جویریہ عباسی نے  مختلف تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کی تھی، اس ویڈیو میں ایک ہاتھ  اداکارہ کا ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی ہے جب کہ دوسرا کسی مرد کا ہاتھ ہے۔

اداکارہ نے اپنی ہاتھوں میں ہاتھ تھامے مذکورہ ویڈیو پر مشتمل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بگننگ‘ یعنی ’آغاز‘ اور ساتھ ہی نیلے رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہے جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے۔

اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی شادی کے 12 برس بعد 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں