اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی کی تصاویر ویڈیوز وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز کی  معروف اداکارہ جویریہ اور سینئر اداکار شمعون عباسی کی بیٹی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنزیلہ عباسی ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی اور ولیمے کی چند تصاویر شیئر کی ہے جبکہ متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیوز وائرل ہے۔

- Advertisement -

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عنزیلہ عباسی نے شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی اور ولیمے کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی کے پُرمسرت موقع پر سفید رنگ کا شراوہ  زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر اور مصنف تاشفین انصاری نے بھی میچنگ کرتے ہوئے سفید سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

دوسری جانب بیٹی کی شادی پر پاکستان کی اداکارہ جویریہ عباسی نے سبز رنگ کا جوڑا پہن کر مکمل روایتی انداز کا انتخاب کیا۔

اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر میں بھی اداکارہ عنزیلہ عباسی اور ان کے شوہر تاشفین انصاری کو میچنگ کرتے ہوئے مروون اور بلیک رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جبکہ اداکارہ جویریہ سیاہ ساڑھی میں جاذب نظر آئیں۔

واضح رہے کہ عنزیلہ عباسی جویریہ کے سابق شوہر شمعون عباسی کی اکلوتی بیٹی ہیں، اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھنے سے پہلے فیشن ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں