جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے 228 میچوں میں ملکی نمائندگی کی اور 4 ہزار 903 رنز بنائے اور 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جویریہ خان 2010 اور 14 کے ایشین گیمز کی وننگ ٹیم کا حصہ تھیں۔

- Advertisement -

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جویریہ خان نے کہا کہ’ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور یہی وقت ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں تاہم میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہوں گی،  میں اپنے پورے کیرئیر میں ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان، ٹیم کی ساتھیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنے ادراے کا ہر قدم پر تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

جویریہ خان اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں جب کہ بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں