تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

جویریہ سعود نے بلاول کی نقل اتارلی، ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کی بلاول بھٹو کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ جویریہ سعود نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سیاسی بیان پر لپ سنکنگ کی جس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں جویریہ سعود کہتی ہیں کہ ’آپ ہمیں مجبور نہ کریں، پاکستان پیپلزپارٹی اس بات کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس ملک کی اصلی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے۔

بلاول بھٹو خطاب کرتے ہوئے اٹکے تو جویریہ نے بھی انہی کی طرح اداکاری کی۔

جویریہ سعود کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی بلاول بھٹو کی نقل اتارنے پر تعریف بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی خطاب کے دوران اکثر ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں، اس سے قبل کانپیں ٹانگ رہی ہیں ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کی بارش کے سیزن میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ’جب زیادہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔‘

Comments