اداکارہ و میزبان فضا علی کے دھوبی کہنے پر گلوکار جواد احمد کا ردعمل آگیا۔
اداکارہ فضا علی نے نجی ٹی وی پر عید کے اسپیشل شو کی میزبانی کی، شو میں تجزیہ کار سمیت گلوکار جواد احمد بھی شریک تھے۔
اس دوران اداکارہ نے مہمانوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
دوران شو فضا علی نے کہا کہ اگر جواد احمد گلوکار نہ ہوتے تو وہ دھوبی ہوتے کیونکہ وہ دوسروں کو اچھی طرح دھوتے ہیں۔
تاہم اب جواد احمد نے ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب فضا علی مجھ سے ملی تھیں تو وہ میری بڑی مداح تھی، وہ میرے گانے سنتی تھیں، انہوں نے ڈرامہ سیریل مہندی میں اداکاری کی جس میں میرا گانا شامل تھا۔
گلوکار نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ میری وجہ سے اسٹار بنیں، وہ میرے احسان کا بدلہ بھی نہیں دے سکتیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔