پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

معروف کرنسی ڈیلرجاوید خانانی آٹھویں منزل سےگرکرجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف کرنسی ڈیلر جاوید خانانی نے آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئے ہیں اُن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات چل رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع رہائشی عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک شخص نے چھلانگ کرخود کشی کر لی ہے،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پاکستان کے معروف کرنسی ڈیلر جاوید خانانی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے ہیں تا ہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا کوئی حادثہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر عمارت جاوید خانانی کی ملکیت تھی جس کی آٹھویں منزل سے ان کی عینک، چپل اور پیسے ملے ہیں جب کہ عمارت کے دفتر میں تاجر سلیم زکی کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ معروف کرنسی ڈیلر جاوید خانانی جو مناف کالیا کے ساتھ مل منی چینجر ادارہ خانانی اینڈ کالیا چلا رہے تھے جسے اس شعبے میں کنگ سمجھا جاتا تھا تاہم 2008 میں ان کے ادارے کو منی لانڈرنگ کیس کے تحت بند کردیا گیا تھا۔

ایس پی فہد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر عمارت کے 8 مزدوروں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ بجلی ٹرانسفر پھٹنے کی آواز آئی تھی جس کے بعد جاوید خانانی کو زمین پر گرا ہو پایا گیا تھا۔

واضح رہے جاوید خانانی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور ایف آئی اے نے جاوید خانانی کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں