پوری دنیا میں دھوم مچانے والی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دیکھنے کے بعد شائقین نے ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
برطانیہ میں ’جوان‘ دیکھنے جانے والے فلم بینوں کو اس وقت مایوسی ہوئی جب انھیں تھیٹر میں عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوا یوں کہ تھیٹر انتظامیہ نے فلم کا دوسرا ہاف پہلے چلا دیا جب کہ انٹرویل کے بعد فلم کا ابتدائی ہاف دکھایا گیا۔
فلم کا مزہ خراب ہونے پر شائقین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ برطانوی نژاد پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اور ڈیجیٹل کریٹر سارہ رشید نے اس حوالے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی اور مضحکہ صورتحال سے آگاہ کیا، انھوں نے بتایا کہ کئی لوگ ٹکٹ ریفنڈ کے لیے سنیما کاؤنٹر پر کھڑے ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق سارہ پہلے دن فلم کا پہلا شو دیکھنے کے لیے کافی بیتاب تھیں تاہم ہوا اس کے الٹ ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کے انٹرویل پر جب ولن مرگیا تو میں نے سوچا اس کے بعد کیا ہو گا۔
بعدازاں پہلا انٹرویل شروع ہوا تو حیرانی ہوئی ایسا ہم سب کے ساتھ زندگی میں پہلی بار ہوا ہے۔ انھوں نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ’ٹرول ہوگیا۔ آپ کو صرف ایک ٹکٹ نہیں بلکہ پورے سال کا ٹکٹ ریفنڈ کرنا چاہیے کیوں کہ آپ نے میرے خوابوں کے اداکار شاہ رخ کی فلم خراب کی ہے۔‘
تاہم بعد میں سینما نے نہ صرف تمام فلم بینوں کو ٹکٹ کے پیسے واپس کیے بلکہ انھیں دوبارہ سے فلم دیکھنے کے لیے مفت ٹکٹس بھی فراہم کیا۔