اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’وہ آپ کو دیکھ رہا ہے‘؛ فلم ’جوان‘ کا نیا پوسٹر وائرل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

شاہ رخ خان ستمبر میں ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر دھوم بچانے آ رہے ہیں۔ ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں اور فلم کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا جسے ’پُر اسرار تصویر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ کیپشن میں درج ہے کہ ’وہ آپ کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔ خیال رکھیں۔‘

- Advertisement -

مذکورہ تصویر میں کردار کی آنکھ دیکھی جا سکتا ہے جو غصے سے بھرپور ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پوسٹر میں کون سا اداکار ہے۔

شاہ رخ خان کے مداح ویسے ہی فلم کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور ایسا پوسٹر دیکھ کر ان کی بے چینی مزید بڑھ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں