پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’جوان‘ نے 17 دنوں میں ’پٹھان‘ کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر ایٹلی کی فلم ’’جوان‘‘ نے پچھلی فلم ’’پٹھان‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز ہوتے ہی جو کھڑکی توڑ رش لیا، اب باکس آفس کلیکشنز کی صورت میں اس کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، اور اس نے تاریخ رقم کر دی ہے، محض 17 دنوں ہی میں اس نے ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جوان نے ریلیز کے 16 دنوں کے اندر ’غدر 2‘ کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، اور اب 17 دنوں میں فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز فلم کی آمدن میں ایک دم سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور فلم کی باکس آفس کمائی پٹھان سے آگے نکل گئی۔

سولہویں دن جوان نے 7 کروڑ روپے کمائے اور ’غدر 2‘ کے مجموعی کلیکشن 532.93 کروڑ روپے کو پیچھے چھوڑا، ریلیز کے سترہ ویں دن 12 کروڑ روپے کمانے کے ساتھ جوان کی 17 دنوں کی مجموعی کمائی 545.58 کروڑ روپے ہو گئی۔

فلم ’پٹھان‘ کا لائف ٹائم کلیکشن ریکارڈ 543.5 کروڑ روپے تھا، جس کو ’جوان‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے، جوان بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔، اور پانچ سو کلب عبور کر کے اب ہدف 600 کروڑ روپے کا کلب ہے، امکان ہے جلد فلم یہ ہدف بھی حاصل کر لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں