پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سپُر اسٹار شاہ رخ خان کی اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ پر کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم ’جوان‘ اگلے سال جون میں ریلیز کی جائے گی جس کے لیے شوٹنگ جاری ہے۔ فلم میں ہدایتکاری کے فرائض ایٹلی کمار انجام دے رہے ہیں۔

ادھر تمل فلموں کے پروڈیوسر مانیکم نارائنن نے الزام عائد کیا ہے کہ ’جوان‘ بنانے والوں نے تمل فلم ’Perarasu‘ کی کاپی کی ہے۔

انہوں نے اس کے خلاف تمل فلم پروڈیوسرز کونسل میں درخواست جمع کروا دی۔ کونسل 7 نومبر کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں