اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

دنیا بھر میں کمائی کے لحاظ سے ’جوان‘ نے ’پٹھان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے دنیا بھر میں کمائی کے لحاظ سے ان ہی کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم نے عالمی باکس آفس پر ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی مووی نے اب تک کئی ریکارڈز بھی اپنے قبضے میں کیے ہیں، ’جوان‘ بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والی بالی وڈ فلم بھی بن چکی ہے۔

اپنے چوتھے ویک اینڈ کے دوران اس نے کل 22.29 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ جمعہ کو فلم نے 4.90 کروڑ، ہفتہ کو 8.27 کروڑ جب کہ اتوار کو مزید ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے جوان نے 9.12 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

- Advertisement -

یش راج فللمز کے بینر تلے بننے والی ’پٹھان‘ نے دنیا بھر میں ایک ہزار 60 کروڑ روپے کے قریب کمائے تھے تاہم اب جوان اس سے بھی آگے نکل چکی ہے۔

عالمی باکس آفس پر جوان کی مجموعی کمائی ایک ہزار 68 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زائد ہوچکی ہے جب کہ توقع ہے کہ فلم ابھی مزید پیسہ بٹورے گی۔

ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار ایٹلی کی فلم عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلموں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔

شاہ رخ خان کی مووی سے آگے جو بھارتی فلمیں موجود ہیں ان میں دنگل 1,970 کروڑ، باہوبلی ٹو 1,800 کروڑ، آر آر آر 1,276 کروڑ اور KGF چیپٹر ٹو 1,230 کروڑ کے ساتھ بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں