پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

حال ہی میں منگنی کرنے والی جویریہ عباسی کا ’مسٹری مین‘ کون؟ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے’مسٹری مین‘ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

 اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اداکارہ کے مسٹری مین سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہے۔

تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ نے بھی ان قیاس آرائیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ’مسٹری مین‘ کے ہمراہ ایک اور نئی تصویر شیئر کردی۔

- Advertisement -

جویریہ نے یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں اداکارہ کا انگوٹھی پہنے  ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سوالات کیے جارہے ہیں کہ آخر وہ کون شخص ہے جسے جویریہ عباسی نے اپنے ہمسفر کے طور پر چُنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک رِیل کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں انگریزی لفظ ’’بیگننگ‘‘ یعنی ’آغاز‘ لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا لگایا تھا۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں