منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

نوازشریف کا احتساب ضرورہونا چاہیئے، جاوید ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو نکالو گے تو وہ مظلوم بن جائیں گے، یہ ملک ووٹ کے نام پر نہیں بنا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں نوجوانوں اور بچوں کا خون بہہ رہا ہے، کشمیر کے لوگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان جمہوریت کی پیداوار ہے یہ ملک ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیئے لیکن احتساب کی بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے جس نے انہیں لیڈر بنا دیا ہے۔

میں نے کہا بھی تھا کہ نوازشریف کو نکالو گے وہ مظلوم بن جائیں گے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں اس لئے اسے سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دو۔

جاوید ہاشمی نے سابق صدر پر ویز مشرف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو میں پہلے بھی برا کہتا تھا اب بھی برا ہی مانتا ہوں، ان کی دہلی میں نہر والی کوٹھی ہے جو کہ دہلی کے مخصوص بازار میں ہے اب یہ سید بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں