اسلام آباد : آزاد کشمیر الیکشن سے قبل مسلم لیگ کے امیدوارجواد گیلانی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جواد گیلانی اور جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ کے امیدوار نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے جواد گیلانی کی شمولیت کی منظوری دیتے ہوئے انہیں تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا اور مبارک باد بھی پیش کی۔
اس موقع پر جواد گیلانی نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تحریک انصاف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور شعور بیدار کیا ہے‘‘۔
واضح رہے جواد گیلانی ایل اے 25 مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار تھے تاہم اب تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے ، آزاد کشمیر میں 7 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کےامیدواران حصہ لے رہے ہیں۔