ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان نڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

جے شاہ نومبر 2020 میں منتخب ہونے والے گریک بارکلے کی جگہ آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے اور وہ یکم دسمبر 2024 کو عہدہ سنبھالیں گے۔

جے شاہ آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے واحد نامزد امیدوار تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آئی سی سی کا نیا چیئرمین بننے کے لیے کافی حمایت حاصل ہے جبکہ بارکلے نے رواں ماہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے عہدے پر سفر جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

35 سالہ جے شاہ 2019 سے بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر میں کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جے شاہ کی بطور چیئرمین آئی سی سی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اگلے سال فروری سے مارچ تک پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ ہوگا جبکہ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں