بھارتی اداکارہ و سیاست دان جیا بچن کو سوشل میڈیا صارفین نے سیاست کی راکھی ساونت قرار دے دیا۔
بھارتی اداکارہ و سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن کی اکثر اوقات ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں وہ صحافیوں سے نالاں اور غصے میں دکھائی دیتی ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا پر جیا بچن کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ راجیا سبھا (ایوان بالا) میں غصہ کرتی نطر آرہی ہیں۔
- Advertisement -
جیا بچن ویڈیو میں اسپیکر سے گفتگو کررہی ہیں، اس دوران ان کا کہنا ہے کہ ہم سے تمیز سے بات کی جائے، ہم اسکول کے بچے نہیں۔
اداکارہ کی اس نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے جیا بچن کو غصہ کرنے پر انہیں بھارتی سیاست کی راکھی ساونت قرار دیا جارہا ہے۔