بھارت میں یوپی کے رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کو ان کے خلاف چل رہے دو مقدمات میں سماعت کے لیے حاضر نہ ہونے کے بعد ’مفرور‘ قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ہے، جب جیا پردا رام پور سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ سات بار وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں، جس کے بعد اب عدالت نے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ 6 مارچ تک عدالت میں جیا پردا کی موجودگی یقینی بنائی جاسکے۔
واضح رہے کہ اس قانونی شق کو ایسے وقت میں استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی ملزم وارنٹ کے باوجود عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہتا ہے۔اس طرح اس کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اعلانیہ عمل شروع کیا جاتا ہے۔
معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکار حادثے میں ہلاک
بھارتی اداکارہ جیا پردا پہلے راجیہ سبھا اور پھر لوک سبھا کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔