منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

معروف ایئرلائن کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی ایئرلائن جزیرہ ایئرویز نے دنیا بھر میں 60 سے زائد مقامات پر کرایوں میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ ایرلائن کی جانب سے اس اقدام کا مقصد خاندان اور دوستوں سے ملنے کے خواہشمند صارفین کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

پروموشن کے اعلان کے موقع پر ایئرلائن سستی سفری سہولیات کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

ایئرلائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ پروموشن یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک کے سفر کے لیے ہوگی جس کی بکنگ مہینے کے آخر تک کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جزیرہ ایئرویز کی جانب سے مسافروں کے لیے مختلف سہولیات کی متعارف کروائی جاتی رہتی ہیں۔

جزیرہ ائیر ویز اس وقت مشرق وسطیٰ، افریقہ، وسطی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ ساتھ یورپ میں 63 سے زیادہ مقامات پر اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں