پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

نوجوان جزلان قتل کیس کے مرکزی ملزم کو ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نوجوان جزلان کے قتل کیس میں ملوث ملزم محمد عرفان کو ضمانت مل گئی ،ٹرائل کورٹ نے ملزم کی ضمانت جون 2024 میں مسترد کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نوجوان جزلان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے قتل کیس میں ملوث ملزم محمدعرفان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن کے 27 گواہان میں سے 2سال 5ماہ بعدصرف ایک گواہ کابیان قلمبندہوا، پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے، ملزم نہ ہی کوئی عادی مجرم ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کے ٹرائل میں تاخیر کی وجہ سے ضمانت منظور کی جاتی ہے، وکیل ملزم نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کی ضمانت جون 2024 میں مسترد کردی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان پرجھگڑے کےبعدنوجوان جزلان کوقتل کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل کی ریس کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا قتل تک پہنچ گیا تھا اور 17 سالہ نوجوان جزلان کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں