ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

جدہ ایئرپورٹ پر پرواز کئی گھنٹے سے تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کے مسافر طیارے کے کئی گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر802تاخیر کا شکار ہے، جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز نے دوپہر2بج کر40منٹ پر جدہ سے روانہ ہونا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق پرواز نے رات ساڑھے9بجے اسلام آباد پہنچنا تھا، صورتحال کے پیش نظر جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

مشتعل مسافروں نے نگراں وزیراعظم اور وزارت ہوا بازی سے صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے عملے کے مطابق اس میں تکنیکی خرابی ہے جبکہ پرواز کی تاخیر کی وجہ سے بزرگ، خواتین، بچوں اور مریضوں کا برا حال ہوگیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں