تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جدہ بندرگاہ کے چرچے، بڑا اعزاز مل گیا

ریاض: سعودی عرب میں جدہ بندرگاہ نے مڈل ایسٹ سپلائی چین پلیٹ فارم ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘جدہ اسلامی بندرگاہ’ کو مڈل ایسٹ سپلائی چین پلیٹ فارم ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا جسے سعودی عرب کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا جارہا ہے۔

دبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران آئی ٹی پی کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے ایوارڈ پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق جدہ بندرگاہ کو بہترین خدمات اور مثالی لاجسٹک اقدامات پر ایوارڈ ملا۔ اس نے سعودی ہوائی اڈوں کو جوڑنے والی راہداری فراہم کی اور ری ایکسپورٹ زون بھی دیا۔

بندرگاہ کی جی سی سی ممالک میں LogiPoint پراجیکٹ میں بھی خدمات رہیں۔ مذکورہ اقدامات سے سعودی عرب کو بری، بحری اور فضائی کارگو کی منتقلی میں بڑی آسانی میسر آئی۔

جدہ بندرگاہ نے اپنے یہاں الیکٹرانک تجارت اور ایکسپریس پوسٹل سروس کے لیے پہلا ولیج بھی قائم کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -